Sunday, April 11, 2021

Roza-Ramadan

مـــــــاہ رمـــــضـــــان :----------------1

روزہ کي تعريف :-

شرع شريف ميں روزہ کے معني ہيں کہ جو شخص روزہ کي اہليت رکھتا ہو وہ عبادت کي نيت سے صبح صادق کے طلوع ہونے سے سورج کے غروب ہونے تک قصدا" روزہ کي نيت سے کھانے پينے سے اور اس چيز سے جو کھانے پينے کے حکم ميں ہے اور جماع سے اپنے آپ  کو باز رکھے –

لغت ميں روزہ کے معني انسان کا کسي چيز کے کھانے پينے ، اور کلام کرنے سے باز رہنا ہے ۔

شرع ميں بھول کر کھانے کو معاف کر ديا ہے  بھول کر کھانے کا کوئي اعتبار نہيں۔



روزے کي اقسام :- روزہ کي آٹھ قسميں ہيں:

1)فرض معين روزے وہ روزے جن کا وقت معين و مخصوص ہے جو ہر سال ميں ايک مہينہ يعني رمضان المبارک کے ادائي روزے ہيں۔

2)فرض غير معين روزے: جن فرض روزوں کا کسي خاص وقت ميں رکھنا متعين نہ ہو اور وہ رمضان المبارک کے قضا روزے ہيں خواہ وہ کسي عذر کي وجہ سے چھوٹ گۓ ہوں يا بلا عذر ۔

3) واجب معين روزے: نذر معين يعني جس نذر کے روزۓ ميں خاص دن يا تاريخ يا مہينے کا تعين نہ ہو مثلا" کسي نے جمعرات کے روزے کي نظر ماني ۔

قسم معين کے روزۓ يعني جس قسم ميں دن يا تاريخ کي تخصيص کي ہو –

جس اکيلے شخص نے رمضان يا عيد الفطر ( شوال) کا چاند خود اپني آنکھ سے ديکھا ہو اور اس کي شہادت شرعا" قبول نہ کي گئي ہو اس پر ان دونوں دن کا روزہ واجب ہے –